کترینہ کیف کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

الینا رائے حیرت انگیز طور پر کترینہ کیف سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں

الینا رائے کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر الینا رائے حیرت انگیز طور پر کترینہ کیف سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں۔ الینا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے خود کو انسٹاگرام پر اداکارہ کے طور پر متعارف کروایا ہوا ہے۔



یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے کی دنیا میں موجود 6 ہم شکل خواتین


الینا اکثر اپنی تصاویر اور مختصر ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔ اور کترینہ کیف سے بے حد مشابہت کی وجہ سے اکثر صارفین کنفیوز ہوجاتے ہیں کہ کیا یہ واقعی الینا رائے ہیں یا کترینہ کیف۔ سوشل میڈیا پر بہت سارے صارفین نے الینا رائے کو کترینہ کیف کی کاربن کاپی قراردیا۔



یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے کی پاکستانی ہم شکل نے بھارت میں دھوم مچادی

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی مشہور فنکار کے ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل متعدد بالی ووڈ فنکاروں سے مشابہت رکھنے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }