نیواسلام آباد ایئرپورٹ سے بڑی تعداد میں پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

عثمان عارف نامی مسافر کے قبضے سے مختلف افراد کے 28 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے

پاکستانی پاسپورٹس کو جنوبی افریقا لے جایا جارہا تھا، ایف آئی اے فوٹو: فائل

SARGODHA:
نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے مختلف افراد کے 28 پاسپورٹ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دوحا جنوبی افریقا جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مسافر عثمان عارف کی پروفائلنگ کے دوران مشکوک حرکات پر سامان چیک کیا تو اس کے پاس سے مختلف افراد کے 28 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔




ایف آئی اے حکام نے مسافر کو تحویل میں لے کر تمام پاسپورٹس سمیت مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا، امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔
Load Next Story