رمیز راجہ کی ملکی کرکٹ میں بہتری کیلیے سابق کرکٹرز سے مشاورت
عاقب جاوید نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں چیرمین سے ملاقات میں اپنی تجاویز دی ہیں
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سابق کرکٹرز سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ملکی کرکٹ میں بہتری کیلیے تجاویز طلب کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے سربراہ نچلی سطح پر معیاری کرکٹ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کے ساتھ مختلف اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں کرکٹرز سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے، عاقب جاوید نے بھی پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ان سے ملاقات میں اپنی تجاویز دی ہیں، دیگر سابق کرکٹرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
یاد رہے کے عاقب جاوید کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔