خیبر پختونخوا اسکول کرکٹ چیمپئن شپ 2021 کے انعقاد کا فیصلہ
صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے وزیر اعلی محمود خان کا ایک اور اہم اقدام
صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے وزیر اعلی محمود خان نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خیبر پختونخوا اسکول کرکٹ چیمپئن شپ 2021 کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلی کی زیر صدارت اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کے ذیلی ادارے خیبر پختونخوا کرکٹ بورڈ اور محکمہ اسپورٹس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
اسکول کرکٹ چیمپئن شپ ملکی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، جس میں صوبہ بھر کے اسکولوں سے 4000 طلبہ پر مشتمل 276 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ چیمپئن شپ تین مرحلوں پر مشتمل ہوگی جو ایک مہینے میں اختتام پذیر ہوگی۔
پہلے مرحلے میں 510 میچز، دوسرے مرحلے میں 50 جبکہ تیسرے مرحلے میں 21 میچز کھیلے جائیں گے۔ اگلے مہینے کی 7 تاریخ سے اس کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز متوقع ہے۔ چیمپئن شپ کے لئے اسکولوں اور گراؤنڈز کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ 16 اور 16 سال سے کم عمر طلبہ اس چیمپئن شپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر بیٹنگ ، باولنگ اور کیپنگ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20، 20 کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ ٹرائلز کے بعد ان 20 کھلاڑیوں میں سے منتخب دس کھلاڑیوں کی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں کوچنگ کی جائے گی۔
ان منتخب کھلاڑیوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے اور کرکٹ کھیلنے کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی۔ اسکول کرکٹ چیمپئن شپ پاکستان کرکٹ بورڈ، محکمہ اسپورٹس اور محکمہ تعلیم کی باہمی اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔
وزیراعلی نے کہا کہ ہاکی لیگ 2021 اور اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ان کھیلوں کو دوبارہ سے فروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہونگے۔