ایف بی آر کسٹم گروپ ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافہ

نئے ہاؤس رینٹ کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا

ہاؤس رینٹ میں اضافہ 6 بڑے شہروں کے کام کرنے والے ملازمین کے لیے ہوا ہے فوٹو: فائل

حکومت نے ایف بی آر کسٹم گروپ کے گریڈ ایک سے 22 تک کے افسران و ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافہ کردیا ہے.

حکومت نے ایف بی آر کسٹم گروپ کے گریڈ ایک سے 22 تک کے افسران و ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافہ کردیا ہے، ہاؤس رینٹ میں اضافہ کسٹم گروپ کے 6 بڑے شہروں کے کام کرنے والے وفاقی ملازمین کے لیے ہوا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نئے کرایوں کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔


گریڈ ایک سے گریڈ 2 تک کے اسلام آباد میں کام کرنے والے ملازمین کو 7 ہزار 29 روپے جب کہ لاہور، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ اورپشاور میں کام کرنے والے ملازمین کو6 ہزار 591 روپے ملیں گے،گریڈ 3 سے گریڈ 6 کے اسلام آباد میں کام کرنے والے ملازمین کو10 ہزار 980 روپےجب کہ لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں کام کرنے والے ملازمین کو 9 ہزار 654 روپے ملیں گے، گریڈ 7 سے گریڈ 10 تک کے اسلام آباد میں کام کرنے والے ملازمین کو 16 ہزار 403روپے جب کہ لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں کام کرنے والے ملازمین کو 14 ہزار 682 روپے ملے گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کام کرنے والے گریڈ 11سے گریڈ13 تک کے ایف بی آر ملازمین کو 24 ہزار 744 روپے جب کہ دیگر شہروں میں کام کرنے والے ملازمین کو21 ہزار 462 روپے ماہانہ ملیں گے۔ گریڈ 14 سے 16 تک کے اسلام آباد میں کام کرنے والے ملازمین کو31 ہزار 85 روپے اور لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں کے ملازمین کو27 ہزار 134 روپے ماہانہ ملیں گے،گریڈ 17اور18 کے اسلام آباد میں کام کرنے والے افسران ہاؤس رینٹ کی مد میں ماہانہ 41 ہزار 147 روپے جب کہ لاہور، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں کام کرنے والے افسران 35 ہزار 898 روپے وصول کریں گے۔

گریڈ 19 کے اسلام آباد میں گریڈ 19 پر ذمہ داریاں نبھانے والے ایف بی آر افسران کو ماہانہ 54 ہزار 704 روپے جب کہ لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں کام کرنے والوں کو 46 ہزار 816 روپے ملیں گے۔ گریڈ 20 کے اسلام آباد میں کام کرنے والے افسران کو گھر کے کرائے کی مد میں 68 ہزار 700 روپے اور دیگر شہروں کے افسران کو59 ہزار 79 روپے ملیں گے،ایف بی آر میں گریڈ 21 پر اسلام آباد میں کام کرنے والے افسران کو ہاؤس رینٹ کی مد میں ماہانہ 82 ہزار 261 روپے جب کہ لاہور، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے افسران کو71 ہزار 107 روپے ملیں گے۔ گریڈ22 کے اسلام آباد میں کام کرنے والے آفیسرز کو 98 ہزار 444 روپے، لاہور، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں گریڈ 22 میں کام کرنے والے آفیسرز کو اضافے کے ساتھ 89 ہزار 230 روپے ملیں گے۔
Load Next Story