اسلامی جمعیت طلبا قوم کی امیدوں کا مرکز ہےحافظ نعیم

جمعیت کی لازوال قربانیاں تاریخ میں سنہرے حرفوں میں لکھی جائیں گی

جمعیت کی لازوال قربانیاں تاریخ میں سنہرے حرفوں میں لکھی جائیں گی۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبا ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، ملکی بقا اور سلامتی کیلیے جمعیت کی لازوال قربانیاں تاریخ میں سنہرے حرفوں میں لکھی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نورحق میں اسلامی جمعیت طلبا پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے ارکان کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبدالوہاب ، نائب امرا مظفراحمد ہاشمی ، نصراللہ خان شجیع ، مسلم پرویز ، ڈپٹی سیکریٹریز عبدالرشید بیگ ، راشد قریشی ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ضلعی امرا ، زبیر صفدر، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبا پاکستان ، سیکریٹری زبیر حفیظ اور دیگر بھی موجود تھے۔




حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبا پوری قوم کی امیدوں اور آرزوئوں کا مرکز ہے ، ملک اور قوم پر جب بھی کڑا وقت آیا جمعیت نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کو اپنا شعار بنایا ، جمعیت نے جہاں ایک طرف لادینیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہیں دوسری جانب طلبہ کو اسلام کے آفاقی اور نظریاتی پیغام سے بھی آشنا کیا اور لاکھوں طلبہ کی زندگیوں کی تعمیر کی ، انھوں نے کہا کہ جمعیت انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الہی کاحصول ایک بلند نصب العین ہے ، اسلامی جمعیت طلبہ کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔
Load Next Story