بجلی کی قیمت 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی


ویب ڈیسک September 30, 2021
منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ . فوٹو:فائل

نیپرا میں بجلی ایک ماہ کے لئے بجلی 2 روپیہ 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار ہے، اور نیپرا میں بجلی ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپیہ 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کی ۔ نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بجلی مہنگی کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے نے بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا کی جانب سے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں