شی جن پھنگ کا چین میں بایو سیفٹی کی اہمیت و ہم آہنگی پر زور

چین بایو سیفٹی کے عالمی انتظام میں مثبت حصہ لے گا اور اقوامِ عالم کے ساتھ مل کر چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا

چین بایو سیفٹی کے عالمی انتظام میں مثبت حصہ لے گا اور اقوامِ عالم کے ساتھ مل کر چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

چینی صدر شی جن پھنگ نے 29 ستمبر کو سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس میں کہا کہ بایو سیفٹی قوم کے مجموعی تحفظ کا اہم حصہ ہے جو عالمی ڈھانچے پر اثر مرتب کرنے نیز ترتیب نو کی اہم قوت بھی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ نئی صورتِ حال میں بایو سیفٹی کی اہمیت کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے، بایو سیفٹی کے قانون کو عمل میں لایا جائے اور ترقی و سلامتی سے ہم آہنگ بنایا جائے۔


ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بایو سیفٹی کے خطرات کے انسداد اور انتظامی نظام کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے گا جبکہ بایو سیفٹی کی انتظامی صلاحیت کو بلند کیا جائے گا تاکہ ملک میں بایو سیفٹی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بایو سائنس و ٹیکنالوجی میں انوویشن اور صنعت سازی کو تیز بنانے پر زور دیا اور نشاندہی کی کہ چین بایو سیفٹی کے شعبے میں عالمی انتظام میں مثبت حصہ لے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس ضمن میں چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا۔
Load Next Story