شہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی

شہباز شریف نے تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کر دیں، خاندانی ذرائع


ویب ڈیسک September 30, 2021
شہباز شریف ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے، خاندانی ذرائع فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف لاہور میں اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں، پھسلنے سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے ہیں، شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے ، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز پریس کانفرنس کے لیے جاتے ہوئے پاﺅں پھسلنے سے وہ سیڑھیوں پر کمر کے بل گر پڑے تھے، ‎اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وہ بڑی چوٹ سے محفوظ رہے، ‎شہباز شریف کے طبی معالج نے معائنہ کیا اور ‎ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور فزیوتھراپی کا کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔