مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر اور اس کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی علاقہ تھا، زلزلہ پیما مرکز

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شد ت3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو:فائل)

مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شد ت3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی علاقہ تھا۔
Load Next Story