پشاور میں نامعلوم افراد کی مطب میں گھس کر فائرنگ گولڈ میڈلسٹ حکیم قتل

فی الوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا کچھ اور، سی سی پی او پشاور


احتشام خان September 30, 2021
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے فوٹو: ایکسپریس

چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے مطب میں گھس کر گولڈ میڈلسٹ حکیم سردار ستنام سنگھ کو قتل کردیا۔
پشاور کے چارسدہ روڈ پر واقع مطب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں حکمت کرنے والے حکیم ستنام سنگھ شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ ستنام سنگھ کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ، ایس پی سٹی سمیت کرائم سین کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کرلئے، تفتیشی ٹیموں کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 4 خول ملے ہیں۔ متوفی کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ حکیم ستنام سنگھ سند یافتہ حکیم تھے اور وہ ایک روز قبل ہی حسن ابدال سے پشاور آئے تھے۔

سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں فی الوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا کچھ اور، تاہم کیس کے حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس سے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |