ریلوے کے تمام دفاتر اور کالونیز میں سولرانرجی سسٹم لگانے کا فیصلہ

سولر پینل کیلیے نجی اور سرکاری کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا جائیگا،پی سی ون تیارکرکے منظوری کیلیے حکومت کو بھجوا دیا گیا


INP February 02, 2014
سولر پینل کیلیے نجی اور سرکاری کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے کا لاہور سمیت ملک بھر میں ریلوے کے دفاتر اور کالونیز میں مہنگی بجلی ختم کر کے سولر انرجی سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس آغاز لاہور کے ریلوے ہیڈ کوارٹر سے کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کو بجلی کے اخراجات سے بچانے کیلیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے کے دفاتر اور کالونیز میں سولر انرجی سسٹم لگایا جائیگا جبکہ مغل پورہ ورکشاپ میں نیا پاور پلانٹ بھی لگایا جا رہا ہے ۔

 photo 4_zpsfa9852e0.jpg

جس کا پی سی ون تیار کر کے منظوری کیلیے حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ سولر پینل کیلیے نجی اور سرکاری کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا جائیگا اور سب سے پہلے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں سولر پینل کا سسٹم لگایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں