اسرائیلی فوج نے مختلف واقعات میں 3 فلسطینوں کو شہید کردیا

اسرائیلی سپاہی نے 41 سالہ محمد ابو عمار کو اس وقت گولیاں مارکر شہید کیا جب وہ شکار کرنے میں مصروف تھا


ویب ڈیسک September 30, 2021
اسرائیلی سپاہی نے 41 سالہ محمد ابو عمار کو اس وقت گولیاں مارکر شہید کیا جب وہ شکار کرنے میں مصروف تھا

اسرائیلی فوج نے 3 مختلف واقعات میں 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے 30 سالہ اسرا خوضیما کو شہید کردیا اور اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ حملہ آور خاتون کے پاس چاقو تھا اور اس نے مسجد اقصیٰ کو جانے والے راستے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق دوسرا واقعہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) کے علاقے برقین میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج نے درجنوں فوجی گاڑیوں کے ساتھ علاقے کا محاصرہ کیا اور اس دوران 22 سالہ نصیر محمد کو گولیاں مارکر شہید کردیا، اسرائیلی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی بھی ہوئے جب کہ 2 نوجوانوں کو وہ گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔

فلسطین کے وزارت صحت نے تیسرے واقعے سے متعلق بتایا کہ اسرائیلی سپاہی نے 41 سالہ محمد ابو عمار کو اس وقت گولیاں مارکر شہید کیا جب وہ غزہ کی پٹی پر شکار کرنے میں مصروف تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں