نشے میں کار چلانے پر کیٹی پرائس کے سر پر سزا کی تلوار لٹکنے لگی

سسیکس میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے بعد 15 دسمبر پر ان کےمقدمےکا فیصلہ سنایا جائے گا


ویب ڈیسک September 30, 2021
برطانوی ماڈل اور اداکارہ کیٹی پرائس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا اعتراف کیا ہے جن کے مقدمے کا فیصلہ اس سال دسمبر میں سنایا جائے گا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

برطانیہ کی مشہور ماڈل، ریئلٹی ٹی وی اداکارہ اور کاروباری خاتون کیٹی پرائس نے شراب کے نشے میں کار چلانے اور کار حادثے کا اعتراف کرلیا ہے۔

انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ ان کے پاس کار انشورنس نہیں تھی اور اب ان پر کئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

سسیکس پولیس کے مطابق مغرب میں ان کی گاڑی پیٹرج گرین علاقے میں ٹکر کے بعد الٹ گئی تھی جب کہ کیٹی گاڑی چلا رہی تھیں۔ انہوں نے وہاں موجود پولیس افسر سے کہا کہ میں نشے میں تھی اور مجھے کار نہیں چلانی چاہیےتھی۔

43 سالہ اداکارہ نے عدالت میں تمام الزامات کا دفاع کرنے کی بجائے ان کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد انہیں 15 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی جس میں قید بھی ہوسکتی ہے۔

منگل کے روز شام 6 بج کر 20 منٹ پر ان کی گاڑی کسی مقام پر ٹکرا کر الٹ گئی تھی اور پرائس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جیسے ہی پولیس ان کی مدد کو پہنچی وہاں کیٹی نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا فوری اعتراف کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔