قطر نے طالبان کے خواتین سے متعلق اقدامات کو مایوس کن قرار دیدیا
طالبان کو قطر سے سیکھنا چاہیے کہ وہ کیسے اسلامک سسٹم چلارہے ہیں، قطری وزیر خارجہ
قطر نے طالبان کی جانب سے خواتین سے متعلق اقدامات کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران طالبان کی جانب سے خواتین سے متعلق اقدامات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ماضی کی جانب جارہے ہیں لیکن ہم نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات نہ کریں۔
قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم طالبان کو یہ دکھانے کی بھی کوشش کررہے ہیں، مسلمان ممالک کو کس طرح اپنے قوانین بنانے چاہیے اور خاص طور پر مسلم ممالک کو خواتین سے متعلق مسائل کو کس طرح نمٹنا چاہیے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ طالبان کے سامنے قطر کی مثال بھی موجود ہے جو ایک مسلم ملک ہے اور ہمارے یہاں اسلامک سسٹم نافذ ہے جب کہ ہمارے ہاں افرادی قوت میں خواتین مردوں سے زیادہ ہے اور وہ حکومتی ادروں سمیت تعلیمی اداروں میں بھی موجود ہیں۔
واضح رہے امریکی فوجی انخلا کے بعد قطر نے کابل ایئرپورٹ پر پروازیں چلانے کے لیے طالبان کی مدد کی تھی۔