پاپ گلوکارہ شکیرا پر جنگلی سُوروں نے حملہ کردیا
سُوروں نے ہینڈ بیگ چھیننے کی کوشش کی جس میں موبائل فون بھی تھا، گلوکارہ
عالمی شہرت یافتہ کولمبین پاپ گلوکارہ شکیرا پر جنگلی سُوروں نے حملہ کیا ہے تاہم وہ بال بال بچ گئیں۔
گلوکارہ شکیرا اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک پارک میں اپنے آٹھ سالہ بیٹے میلان کے ہمراہ چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک دو جنگلی سُور ان پر حملہ آور ہوئے۔
واقعے کی تفصیل بتانے کے لیے شکیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں گلوکارہ نے بتایا کہ میں اور بیٹا میلان پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اس دوران دو جنگلی سُوروں نے ہم پر حملہ کیا، سُور میرا ہینڈ بیگ چھیننے کی کوشش کرتے رہے تاہم میں نے ایسا ہونے نہیں دیا۔
متاثرہ ہینڈ بیگ دکھاتے ہوئے شکیرا نے بتایا کہ اس میں موبائل بھی موجود تھا، دیکھیے جنگلی سُوروں نے میرا ہینڈ بیگ خراب کر دیا۔
ویڈیو میں شکیرا نے بیٹے میلان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'میلان بتاؤ سُوروں نے ہم پر حملہ کیا اور کیسے آپ کی ممی (والدہ) نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔'
'واکا واکا گرل' شکیرا نے 8 سال کی عمر میں گانا لکھا اور 13 سال کی عمر میں پہلا گانا ریکارڈ کرایا۔ شکیرا 2010ء میں اپنے گانے 'واکا واکا' کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔