
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سمندری طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے آج کراچی میں تمام صوبائی دفاتر، نجی وسرکاری اسکول، کالجز اور جامعات کو بند رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق اسپتال، بلدیاتی اداروں اور لازمی سروس کےاداروں میں نہیں ہوگا۔ جب کہ حکومت سندھ نے شدید بارش کے خدشے کے پیش نظر تاجر برادری سے تجارتی وکاروباری سرگرمیاں بھی بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔