شدید بارشوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

تاجر برادری طوفان اور شدید بارشوں کے پیش نظر تجارتی وکاروباری سرگرمیاں بھی بند رکھے، حکومت سندھ کی درخواست


Staff Reporter October 01, 2021
تاجر برادری طوفان اور شدید بارشوں کے پیش نظر تجارتی وکاروباری سرگرمیاں بھی بند رکھے، حکومت سندھ کی درخواست ۔(فوٹو:ٖ فائل)

حکومت سندھ نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اور شدید بارشوں کے پیش نظر آج کراچی میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سمندری طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے آج کراچی میں تمام صوبائی دفاتر، نجی وسرکاری اسکول، کالجز اور جامعات کو بند رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق اسپتال، بلدیاتی اداروں اور لازمی سروس کےاداروں میں نہیں ہوگا۔ جب کہ حکومت سندھ نے شدید بارش کے خدشے کے پیش نظر تاجر برادری سے تجارتی وکاروباری سرگرمیاں بھی بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں