24گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد ڈنگی کا شکار

رواں سال سندھ میں ڈنگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6ہوگئی۔


Staff Reporter October 01, 2021
صوبے میں ماہ ستمبر میں ڈنگی کے اب تک 557 کیس رپورٹ ہوچکے۔ فوٹو:فائل

سندھ بھر میں ڈنگی کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 21 افراد ڈنگی کا شکار ہوئے جن میں سے 8 کا تعلق کراچی سے ہے، رواں سال سندھ بھر میں ڈنگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں 24گھنٹوں میں ڈنگی وائرس کے 21 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے 8 کیس رپورٹ ہوئے۔

سندھ بھر میں ماہ ستمبر میں ڈنگی کے اب تک 557 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 371 کا تعلق کراچی سے ہے، ماہ ستمبر میں کراچی کے ضلع وسطی سے 132، ضلع شرقی سے 84، ضلع جنوب سے 48، ضلع کورنگی سے 39، ضلع غربی سے 40 اور ضلع ملیر سے 28 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

رواں سال سندھ میں اب تک ڈنگی وائرس کے 1922 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جاں بحق ہونیوالوں میں4افرادکاتعلق کراچی سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں