کراچی گلستان جوہر میں شاپنگ مال کے سامنے تیز ہواؤں کے باعث 3 کھمبے گر گئے

کھمبا گرنے سے2 رکشے تباہ، خوش قسمتی سے تینوں کھمبے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کھمبوں کو سڑک سے ہٹادیا گیا۔


Staff Reporter October 01, 2021
ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے فوری طور پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیج دیا ، ٹریفک کی روانی بحال کردی ۔ فوٹو : ایکسپریس

گلستان جوہر میں ملینیئم شاپنگ مال کے سامنے تیز ہواؤں کے باعث 3 کھمبے گرگئے۔

گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی چلتی رہی، سہ پہر میں گلستان جوہر میں ملینیئم شاپنگ مال کے سامنے تین کھمبے گرگئے، کھمبے گرنے سے 2 رکشے تباہ ہوگئے، تینوں کھمبے فاصلے سے ہی ملینئم مال کے سامنے تھے اور سڑک پر گرگئے، خوش قسمتی سے تینوں کھمبے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کچھ دیر کے لیے سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے فوری طور پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیج دیا، بعدازاں کچھ دیر بعد مشینری موقع پر پہنچ گئی اور کھمبوں کو سڑک سے ہٹادیا گیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں