ملک بھر میں نجی گندم کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
لاہور 2360، پنڈی 2400، سندھ2410، کے پی میں قیمت 2365 روپے من جا پہنچی۔
ملک بھر میں نجی گندم کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔
لاہور میں گندم کی قیمت 2360 روپے من، راولپنڈی میں 2400 روپے، سندھ میں2410 روپے اور پختونخوا میں گندم کی قیمت 2365 روپے تک جا پہنچی۔
پنجاب میں آبادی کی بنیاد پر بعض شہروں میں کم مقدار میں گندم کوٹہ کی فراہمی سمیت ڈیڑھ سو کے لگ بھگ غیر فعال فلور ملز کو سرکاری گندم کوٹہ کی عدم فراہمی کے نتیجے میں بچنے والی سرکاری گندم فعال فلور ملز کو نہ دینے کی وجہ سے مارکیٹ کی طلب کے مطابق آٹا کی فراہمی میں ملز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ میں سرکاری گندم سے تیار آٹا کی مقررہ مقدار میں سپلائی اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلیے سخت اقدامات شروع کر دیئے۔
سرکاری گندم سے تیار آٹے کی سبز تھیلوں میں پیکنگ کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ تمام مل مالکان کو یہ ہدایت بھی کی گئی کہ وہ اپنے آٹا تھیلوں پر سرکاری قیمت 1100 روپے نمایاں انداز میں پرنٹ کروائیں۔
مزید برآں 29 ستمبر کو 6 لاکھ40 ہزار ٹن گندم کی امپورٹ کیلیے کھولے گئے ٹینڈرز میں پیش کی گئی سب سے کم قیمت 377 ڈالر فی ٹن پر مختلف کمپنیوں نے 5 لاکھ50 ہزار ٹن گندم فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔