ضلع کورنگی میں تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کرنے کی ہدایت

نائٹ سوئپنگ کے نظام کو مزید بہتر کیاجائے، غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز فوری طور پر ختم کیے جائیں، ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی


Staff Reporter February 02, 2014
نائٹ سوئپنگ کے نظام کو مزید بہتر کیاجائے، غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز فوری طور پر ختم کیے جائیں، ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی غلام رسول۔ فوٹو : فائل

ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی غلام رسول نے کورنگی کی شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک بنانے اور ٹریفک کے نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو شاہراہوں سے تجاوزات اور غیر قانونی اسٹینڈز کا فوری خاتمہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کا تہیہ کررکھا ہے اور انشا اللہ افسران و ملازمین کے باہمی ٹیم ورک اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں سے تجاوزات سمیت بلدیاتی مسائل کا خاتمہ کرکے عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلعت محمود اور تمام زونز کے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی، بلدیاتی مسائل اور خصوصاً تجاوزات کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے مختلف شاہراہوں پر تجاوزات اور غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کے قیام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اہم شاہراہوں اورسروس روڈز پر قائم تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور مستقل بنیاد پر اس کے قیام کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے،

 photo 3_zps4ad66872.jpg

تمام زونز کے دورے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ سنیٹریشن کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کی منتقلی کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی کے عمل کو مزید بہتر بنا یا جائے، نائٹ سوئپنگ کے نظام کو ضلع کورنگی کے تمام زونز میں بہتر بنا کر اہم شاہراہوں، بازاروں ،مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹروں کے اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات کی بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ مکھی ،مچھر اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے تواتر کے ساتھ ضلع کورنگی کے تمام زونز میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کی بھی ہدایت کی ہے ،انھوں نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ وہ تندہی کے ساتھ عوامی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |