کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا
طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا تاہم شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
NEW DELHI:
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کی شدت میں کمی کے باعث کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا جس کے باعث کراچی میں طوفانی بارشوں کا امکان بھی کم ہوگیا ہے۔ یو ایس جوائنٹ ٹائیفون وارننگ سینٹر پرل ہاربر کی جانب سے جاری کردہ تازہ صورتحال کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے دور ہورہا ہے تاہم سسٹم کے مطابق طوفانی بارش کا امکان بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق طوفان کی شدت میں کمی کے باعث شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم دوپہر تک موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں عام تعطیل کا اعلان؛
دوسری جانب کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری جس کے باعث مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جب کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، کمشنر کراچی نے عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔
تعلیمی اداروں میں تعطیل اور امتحانات منسوخ؛
محکمہ تعلیم سندھ نے بھی آج صوبے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ جامعہ کراچی نے آج ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کردیے گئے ہیں اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بارش کے اعدادو شمار جاری؛
محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں 24.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف فیصل بیس پر 20، بیس مسرور پر 19، ڈیفنس فیز 2 میں 17.6، یونیورسٹی روڈ پر 9.1 اور سعدی ٹاون میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔