ہزاروں افراد کے قتل کے باوجود حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے آفاق احمد

طویل عرصے سے کراچی کے شہریوں پر قتل و غارت گری مسلط کی گئی ہے


Staff Reporter February 02, 2014
طویل عرصے سے کراچی کے شہریوں پر قتل و غارت گری مسلط کی گئی ہے ۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

کراچی کی صورتحال اور نہ تھمنے والی قتل و غارت پر غور کرنے کے لیے یونٹ اور سیکٹر کے عہدیداران اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ہر سال ہزاروں افراد کے قتل کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، طویل عرصے سے کراچی کے شہریوں پر قتل و غارت گری مسلط کی گئی ہے جس میں بیرونی ہاتھ کے ساتھ حکمران بھی ملوث ہیں، انھوں نے کہا کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنے کے لیے13ہزار سے زیادہ دہشت گردوںکی گرفتاری کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن یہ بتانے سے گریزاں ہیں کہ ان میں سے کتنے دہشت گردوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، کتنے دہشت گردوں کو سزا دلوائی اور کتنے دہشت گرد رہا کردیے گئے، اس شہر میں بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے آج بھی مفاہمت کی چھتری تلے پل رہے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں