پی سی بی کے رویے سے نالاں عمر اکمل امریکہ چلے گئے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں وہ 5 میچز میں صرف 66 رنز ہی بناسکے


Sports Reporter October 01, 2021
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں وہ 5 میچز میں صرف 66 رنز ہی بناسکے

پی سی بی کے رویے سے نالاں قومی کرکٹر عمر اکمل امریکہ چلے گئے۔

اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ الیون سینٹرل پنجاب ٹیم کا حصہ تھے لیکن 5 میچز میں صرف 66 رنز ہی بناسکے جس میں ان کا بہترین اسکور صرف 29 رنز تھا۔

ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد عمر اکمل کو پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شامل کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ عمراکمل ایک ماہ امریکہ میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ کرکٹ میچز بھی کھیلیں گے۔ اس دوران وہ سمیع اسلم کی طرح امریکہ میں ہی کرکٹ کھیلنے کے طویل مدتی معاہدے کے حصول کی کوشش بھی کریں گے۔

قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں نام آنے اور پلینگ الیون میں شمولیت کی یقینی دہانی پر ان کا وطن واپسی کا پلان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں