اولمپکس میں خراب کارکردگی صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو استعفے کا حکم
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ کی خراب کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا احتساب شروع
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ کی خراب کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا احتساب شروع ہوگیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا۔ فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ حکومت نے صدر اولمپک ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کو عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے، تاہم حکومت اس معاملہ میں بے جا مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی اسکواڈ میں 10 ایتھلیٹ اور 11 آفیشل شامل تھے۔ اسپورٹس بورڈ نے 10 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے سفر، رہائش، یونیفارم، کٹس کے اخراجات ادا کیے۔ وزارت کو کھلاڑیوں کی کارکردگی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن نے کیا۔ حکومت نے صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا۔