حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں کمی کردی

فی لیٹر پٹرول پر 3 روپے 61 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر سیلز ٹیکس کم کیا گیا


ویب ڈیسک October 01, 2021
فی لیٹر پٹرول پر 3 روپے 61 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر سیلز ٹیکس کم کیا گیا۔(فوٹو: فائل)

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر پٹرول پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اور پٹرول پر سیلز ٹیکس 11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی، پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں