بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے مشیر قومی سلامتی

پاکستان طالبان کی جانب سے نہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے، معید یوسف


ویب ڈیسک October 01, 2021
پاکستان طالبان کی جانب سے نہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے، معید یوسف۔ فوٹو:فائل

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے۔

روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے، ہم ماضی میں 50 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر چکے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان طالبان کی جانب سے بات نہیں کر رہا بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے، بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے، اور جعلی خبر کا استعمال کرتے ہوئے وادی پنجشیر پرجھوٹے بیانیہ کو آگے بڑھایا، مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے، اور اس کے لئے روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں