کام کرنے والا ہی بورڈ میں رہے گا ورنہ فارغ رمیز راجہ کا صوبائی کوچز کو پیغام

پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت سی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، چیئرمین پی سی بی


Muhammad Yousuf Anjum October 01, 2021
پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت سی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، چیئرمین پی سی بی

پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کو پیغام میں کہا ہے کہ جو اچھا کام کرے گا، وہ ہی رہے گا بصورت دیگر گھر جائیں۔

پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی ڈانٹ ڈپٹ کے ساتھ کھری کھری سناتے ہوئے پرفارمنس میں بہتری کا واضح پیغام دے دیا۔ ذرائع کےمطابق ورچوئل اجلاس میں بورڈ سربراہ رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کی کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ٹیم سلیکشن میں کوچز کے کردار پر بھی سوال اٹھائے جب کہ مستقبل میں انہیں سلیکشن امور میں شامل نہ کرنے کے بارے میں بھی صاف صاف بتادیا۔

چیئرمین کا موقف تھا کہ کھل کر کام کریں اور کھلاڑیوں سے بہتر پرفارمنس لینے کے لیے اپنی پلاننگ کا ازسر نو جائزہ لیں، پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت سی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں لہذا سب کو ٹھیک ٹھیک کام کرنا پڑے گا۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق کوچز بورڈ چیئرمین کے تحکمانہ اندازگفتگو پر خفا ہیں اور ایک کوچ نے تو سب کو ایک ساتھ مستعفیٰ ہونے کا بھی مشورہ دے دیا تھا جس پر باقی کوچز نے فوری طورپر ایسے جوابی ایکشن کی مخالفت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں