کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے وزیر اعظم

پاکستانی طالبان اگر ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے، عمران خان


ویب ڈیسک October 01, 2021
ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار ڈال کر ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے افغانستان سے بات چیت چل رہی ہے، اگر پاکستانی طالبان ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گروپوں سے افغانستان میں بات چیت چل رہی ہے، اور افغان طالبان ان مذاکرات میں مصالحتی کردار ادا کر رہے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ میں عسکری حل پر یقین نہیں رکھتا، ہمارا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کا فوجی حل نہیں ہے، ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس پاکستانی حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، حکومت پاکستان ان کو غیر مسلح کرنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہی ہے، پاکستانی طالبان اگر ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے، ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار ڈال کر ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |