بھارتی ٹیم مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں آرام کوترس گئی

آخری ون ڈے میں شکست کے اگلے روز صبح سویرے ہی کھلاڑیوں کو اپنا سامان لپیٹ کر ویلنگٹن سے آکلینڈ کی فلائٹ پکڑنا پڑی

آخری ون ڈے میں شکست کے اگلے روز صبح سویرے ہی کھلاڑیوں کو اپنا سامان لپیٹ کر ویلنگٹن سے آکلینڈ کی فلائٹ پکڑنا پڑی۔ فوٹو: کرک انفو/فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں آرام کو ترس گئی، جمعے کو ڈے اینڈ نائٹ پانچویں اور آخری ون ڈے میں شکست کے اگلے روز صبح سویرے ہی کھلاڑیوں کو اپنا سامان لپیٹ کر ویلنگٹن سے آکلینڈ کی فلائٹ پکڑنا پڑی۔


وہاں سے بذریعہ بس وہ وانگیری پہنچے جہاں اتوار کو 2 روزہ ٹور میچ شروع ہونا ہے، ون ڈے سیریز میں دھونی الیون کو 0-4 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، ٹیم کو ٹیسٹ اسپیشلسٹ مرلی وجے، چتیشور پجارا، ظہیر خان، امیش یادیو اور وردھیمان ساہا جوائن کرچکے، ان کی پریکٹس میچ میں شرکت متوقع ہے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 6 فروری سے آکلینڈ میں ہوگا۔
Load Next Story