نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں امام الحق زخمی اسٹریچر پر روانہ

بلوچستان کے کپتان امام الحق باؤنڈری بورڈ سے ٹکراکر زخمی ہوگئے تھے۔


ویب ڈیسک October 01, 2021
بلوچستان کے کپتان امام الحق باؤنڈری بورڈ سے ٹکراکر زخمی ہوگئے تھے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق گیند کو باؤنڈری کے پار جانے سے بچانے کے چکر میں بورڈ سے ٹکرانے کے بعد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے کپتان امام الحق کو اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہرلے جایا گیا۔ بعد ازاں امام الحق کا اسپتال میں ایکسرے مکمل کرلیا گیا ہے اور ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں جب کہ ایکسرے میں امام الحق کی پسلیوں میں کوئی فریکچر نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں