ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب شہری منشیات فروش نکلا
اغوا کے الزام میں ملوث گرفتارملزم جان محمد ایکسائز پولیس اہلکار ہے ، پولیس ذرائع
ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر ضلع ویسٹ پولیس کے چھاپے نے نیا موڑ لے لیا۔
دفتر سے بازیاب شہری منشیات فروش نکلا جبکہ گرفتار ایکسائز اہلکار سمیت تینوں افراد بے گناہ ہیں،ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ پولیس کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور پیرآباد پولیس نے 2 اکتوبر کی صبح آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر پر چھاپہ مارکر علی حسن نامی شخص کو بازیاب کرنے اورایکسائزاہلکار سمیت3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، پیر آباد تھانے میں درج علی حسن کے اغوا کے مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل کی گئی تھی جس کے بعد پولیس افسران کو معلوم ہوا کہ بازیاب ہونے والا علی حسن کے خلاف یکم اکتوبر 2021 کوایکسائز تھانے میں 8 کلو بھنگ کا مقدمہ درج ہے۔
بازیاب شخص منشیات فروش ہے ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی اے این ایف اور پیر آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے جبکہ ایکسائز پولیس کا اہلکار جان محمد سمیت تینوں افراد کے خلاف کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا نہ ان کے خلاف علی حسن کو اغوا کے شواہد بھی نہیں ملے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے دونوں تھانیداروں اور پولیس اہلکاروں کو علی حسن کو بازیاب کرانے کی ہدایت دی تھی، جب ایس ایس پی ویسٹ کو معلوم ہوا کہ بازیاب شخص کو جرائم پیشہ ہے اور اس کے خلاف پہلے سے ایکسائزتھانے میں مقدمہ درج ہے تو ایس ایس پی ویسٹ پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت دینے سے منحرف ہوگئیںاور واقعے سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا کہ انھیں نہیں معلوم کہ واقعہ کیا ہے ۔