عرفان اور یوسف پٹھان کھیل کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش

دونوں پلیئرز نے سات ، آٹھ برس قبل اپنے والد محبوب خان کے نام سے ٹرسٹ قائم کیا۔


Sports Desk February 02, 2014
دونوں پلیئرز نے سات ، آٹھ برس قبل اپنے والد محبوب خان کے نام سے ٹرسٹ قائم کیا۔فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان کھیل کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں، دونوں پلیئرز نے سات ، آٹھ برس قبل اپنے والد محبوب خان کے نام سے ٹرسٹ قائم کیا۔

اس میں ان کی آمدنی کا 40 سے 50 فیصد جاتا ہے، ٹرسٹ کے تحت غریب بچوں کی تعلیم، بیماروں کے علاج معالجہ اور غریب لوگوں کی شادیاں کرائی جاتی ہیں، اس کے علاوہ بیوائوں اور معاشرے کے مظلوم طبقات بھی داد رسی کو ممکن بنایا جاتا ہے، ایک خصوصی انٹرویو میں یوسف نے کہا کہ ٹرسٹ قائم کرنے کا آئیڈیا میرے والد کا تھا جو اپنی معمولی آمدنی بھی لوگوں کی مدد کرنے کو اپنا فرض سمجھتے رہے، یوسف اور عرفان12اور13 فروری کو شیڈول آئی پی ایل نیلامی میں اے کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں، جس کیلیے بنیادی قیمت دو کروڑ روپے ہے، یوسف نے کہا کہ حالیہ رنجی سیزن میں بہترین پرفارمنس کے بعدمجھے امید ہے کہ اس سلسلے کو آئی پی ایل میں جاری رکھنے میں کامیاب رہوں گا، انھوں نے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے مجھے ریلیز کیے جانے کے فیصلے پر قطعی حیرت نہیں ہوئی، میں کپتان گوتم گمبھیر سے رابطے میں تھا، مجھے وہاں پر کوئی پریشانی نہیں تھی اور میں اس ٹیم کو اپنی فیملی کی طرح ہی خیال کرتا ہوں، اب مجھے امید ہے کہ نئی نیلامی میں زیادہ رقم مل سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں