حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کواین آر او دے رہی ہے راناثنااللہ

سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی، صدر (ن) لیگ پنجاب


ویب ڈیسک October 02, 2021
وزیر اعظم اپوزیشن کے خلاف مقدمات اور طالبان سے مذاکرات چاہتے ہیں،رانا ثناءاللہ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کواین آر او دے رہی ہے۔

لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا، معیشت کی حالت یہ ہے کہ ڈالر 172 روپے پر بھی نہیں رک رہا ، بیرون ملک سے مہنگی گندم درآمد کی جارہی ہے، چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی پابندیاں لگانے کا سوچا جارہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی، سیاسی، معاشی، اخلاقی تباہی کے بعد قوم کی حمیت کو بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کو وزیراعظم توہین سمجھتے ہیں، یہ قائد حزب اختلاف سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہیں لیکن کہتے ہیں طالبان آئین سے وفاداری کرنا چاہتے ہیں، جن طالبان نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا انہیں این آر او دینے کی بات کررہے ہیں، وزراء کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم نہیں آتی۔ اس کٹھ پتلی حکومت کو فارغ کرنے کیلئے عوام کو اپوزیشن کا ساتھ دینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |