موئنجو دڑو بلاول نے سندھ فیسٹیول کی 15 روزہ تقاریب کا افتتاح کردیاآصف زرداری سمیت اہم شخصیات کی شرکت

تقاریب15روزجاری رہیںگی،سندھ پولیس کےعلاوہ دیگرمحکموں کی جانب سے ثقافتی اسٹالزلگائے گئے،شرکا کے اعزازمیں بلاول کاعشائیہ

موئنجودڑو: چیئرمین بلاول بھٹو تقریب کا افتتاح کرنے کیلیے آرہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ فیسٹیول کی 15روزہ تقاریب کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

رنگارنگ افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری،سابق صدر آصف زرداری،سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی ،راجاپرویز اشرف،سینیٹرچوہدری اعتزازاحسن ، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ ،وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، ایم این اے فریال تالپورکے علاوہ مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی جن میں سیاستدان،بیوروکریٹ ،آرٹسٹ،میوزیشنز،آثارقدیمہ کے ماہرین کے علاوہ دیگرنے شرکت کی ۔ہفتے کوصبح سے ہی موئنجودڑوایئرپورٹ روڈ پر10سے زائد فلائٹس کے ذریعے مہمان موئنجو دڑو پہنچے جن کی سیکیورٹی کیلیے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔




افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹوزرداری نے شرکا کو ثقافت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ان کا کہنا تھاکہ ثقافت پر نازکرواورپاکستان سے پیارکرو،مجھے فخرہے کہ سندھ ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے،سندھ فیسٹیول کاانعقاد تاریخی اورانقلابی ہے جسے دنیابھرمیں پذیرائی ملی ہے۔تقریب میں سندھ پولیس کے علاوہ دیگرمحکموں کی جانب سے ثقافتی اسٹالزلگائے گئے ہیں جس کابلاول بھٹو زرداری نے خوددورہ کیا۔ گھڑ سوارپولیس اہلکاروں نے سلامی بھی پیش کی ۔تقریب میں موئنجو دڑو کے ڈی ایس ایریاکوانتہائی خوبصورت لائیٹوںکے ساتھ سے سجایاگیاتھا۔آخرمیں بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے مہمانوںکے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا گیا۔
Load Next Story