پولوگراؤنڈ ریفرنس آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر

سابق صدر کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو باعزت طورپربری کردیا تھا


ویب ڈیسک October 02, 2021
آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیر اعظم ہاوٴس میں پولو گراوٴنڈ تعمیر کروانے کا الزام تھا: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پولوگراؤنڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے 4 اپریل 2019 کی آخری سماعت میں کیس پیپربکس طلب کیں تھیں۔

سابق صدر کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو باعزت طورپربری کردیا تھا جس کے بعد نیب نے 2014 میں ہی احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیر اعظم ہاوٴس میں پولو گراوٴنڈ تعمیرکروانے کا الزام تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں