
انہوں نے شرکاء کوگراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا۔ رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد ازجلد بحال کرنے اورنوجوانوں کو اس سطح پربہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظرانداز کیا جارہا ہے تاہم وہ اس طرف بھرپورتوجہ دینا چاہتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی سطح پربہترین کام کرنے پر فرسٹ بورڈز کو سراہتے ہیں۔وہ ان کے ساتھ مل کرپاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظرہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔