والدین جاوید سے شادی کے شدید مخالف تھے شبانہ اعظمی

والدین نے مخالفت اس لیے کی کیوں کہ جاوید پہلے سے ہی شادی شدہ تھے، اداکارہ


ویب ڈیسک October 02, 2021
والدین نے مخالفت اس لیے کی کیوں کہ جاوید پہلے سے ہی شادی شدہ تھے، اداکارہ۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ جاوید اختر سے شادی کے فیصلے پر والدین کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑٓا تھا۔

ایک انٹرویو میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ جاوید اختر سے شادی کے فیصلے پر والدین کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، والدین نے مخالفت اس لیے کی کیوں کہ جاوید پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔

شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ ہنی ایرانی جاوید کی پہلی بیوی تھیں اور ان کے 2 بچے زویا اور فرحان تھے تاہم اس کے باوجود ہنی نے جاوید کی مجھ سے دوسری شادی پر نہ کوئی مشکلات پیدا کیں اور نہ ہی بچوں کو جاوید اور میرے خلاف کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں