فرانسیسی ٹی وی نے پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو بے نقاب کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات نے فرانس 24 ٹی وی کی ویڈیو رپورٹ شیئر کردی


ویب ڈیسک October 02, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات نے فرانس 24 ٹی وی کی ویڈیو رپورٹ شیئر کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ فرانسیسی ٹی وی نے پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو بے نقاب کردیا۔

چوہدری فواد حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس 24 ٹی وی چینل نے پاکستانی فضائیہ کے افغانستان کی وادی پنجشیر پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو بے نقاب کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بےنقاب ہوگئی

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں فرانس 24 ٹی وی کی ویڈیو رپورٹ بھی شیئر کی، جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ہستی ٹی وی چینل نے طالبان کے پنجشیر پر قبضے کے بعد پاکستان ائیر فورس کے پنجشیر پر حملوں سے متعلق جعلی رپورٹ جاری کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹائمز ناؤ (Times Now Naubharat) اور زی ہندوستان ٹی وی چینلز نے بھی اسی ویڈیو کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ بھارت کے پاکستان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو اب عالمی میڈیا بھی بے نقاب کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں