لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹادیں

عدالت چینی کی قیمت کے تکنیکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرتی، لاہور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک October 02, 2021
عدالت چینی کی قیمت کے تکنیکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرتی، لاہور ہائیکورٹ

KARACHI: لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

ہائیکورٹ میں چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ پیش ہوئے۔

عدالت نے جہانگیر ترین سمیت دیگر شوگر مالکان کی درخواستوں پر چودہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ معاملہ پہلے ہی اپیلیٹ کمیٹی میں زیر سماعت ہے، عدالت چینی کی قیمت کے تکنیکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرتی۔

فیصلے کے مطابق شوگر ملز کی اپیلوں پر سماعت کے لیے مجاز فورم موجود ہے۔ اپیلیٹ کمیٹی قیمت کا تعین کرتے ہوئے صارفین کو بھی سامنے رکھے اور ملز مالکان کے تحفظات بھی دور کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں