جارجیا کے جلا وطن سابق صدر ملک پہنچنے پر گرفتار

سابق صدر میخائل ساکاآشویلی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے

سابق صدر کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، فوٹو: اے ایف پی

QUETTA/KARACHI/LAHORE:
جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاآشویلی کو وطن واپس پہنچنے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاآشویلی جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس پہنچے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انھیں حراست میں لے لیا۔


جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی غریباشولی نے سابق صدر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صدر کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل ہی ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے تھے۔

ادھر سابق صدر کی جماعت کے ترجمان نے بتایا کہ میخائل ساکاآشویلی ملک میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یوکرائن سے وطن پہنچے تھے اور اسے قبل سابق صدر نے فیس بک پر عوام کو اپنی جماعت یونائیٹڈ نیشنل موومنٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق صدر میخائل ساکاآشویلی پر اپنے دور اقتدار میں 2004 سے 2013 کے دوران عہدے کے غلط استعمال سمیت کرپشن کے الزامات تھے تاہم سابق صدر ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔
Load Next Story