کراچی ڈوب رہا ہے گٹر کھلے ہیں اور لوگ مر رہے ہیں عدالت

نالے میں گر کر جاں بحق محنت کش کی ہرجانے کی درخواست پر ڈی ایم سی ویسٹ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت


کورٹ رپورٹر October 02, 2021
نالے میں گر کر جاں بحق محنت کش کی ہرجانے کی درخواست پر ڈی ایم سی ویسٹ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

FAISALABAD: نالے میں گر کر جاں بحق محنت کش عابد علی کے ورثا کی حکومت سندھ اور ڈی ایم سی کیخلاف 1 کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کی درخواست پر مقامی عدالت نے ڈی ایم سی ویسٹ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج ویسٹ کے روبرو نالے میں گر کر جان کی بازی ہارنے والے محنت کش عابد علی کے ورثا کی حکومت سندھ اور ڈی ایم سی کیخلاف 1 کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ محمد عارف گزشتہ سال جولائی میں آفس سے گھر آتے ہوئے نالے میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ ایک قیمتی انسان حکومت سندھ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی غفلت سے مارا گیا۔ آج بھی شہر کے زیادہ تر مین ہولز بنا ڈھکن کے ہیں۔ ادارے اپنا کام نہیں کررہے جس کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں۔

عدالت ڈی ایم سی ویسٹ پر برہم ہوگئی۔ سینئر سول جج ویسٹ نے ریمارکس دیئے پورا کراچی ڈوب رہا ہے، لوگ مر رہے ہیں۔ مین ہول کھلے ہیں لوگوں کی زندگی کی کوئی فکر نہیں۔ عدالت نے ڈی ایم سی ویسٹ کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ عدالت نے 23 اکتوبر تک ڈی ایم سی ویسٹ سے جواب طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں