پشاور کے اسکولوں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پشاور بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں۔


ویب ڈیسک October 02, 2021
انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پشاور بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں۔

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات پر پشاور کے مختلف اسکولوں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق اسکولوں میں طلباء کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے، انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پشاور بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں۔

کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ عوام کورونا ویکسین لگوانے میں حکومت و انتظامیہ سے تعاون کریں، عوام کے تعاون سے ہی کورونا کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

 


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں