دبئی قرض کی تیسری قسط آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع

رواں سال کی پہلی ششماہی کے اقتصادی اعداد وشمارجائزہ ٹیم کوپیش کردیے گئے


Numainda Express February 02, 2014
پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اقتصادی اعدادوشمار آئی ایم ایف جائزہ ٹیم کوپیش کردیے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ٹیم کے درمیان دبئی میں مذاکرات کاپہلا راؤنڈ شروع ہوگیاہے۔

مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کی جبکہ وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹروقار مسعود، چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ، قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمودوتھرا سمیت دیگرحکام نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارپاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے ہفتے کی صبح دبئی پہنچے جبکہ مذاکرات کے پہلے راؤنڈمیں پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اقتصادی اعدادوشمار آئی ایم ایف جائزہ ٹیم کوپیش کردیے ہیں۔

 photo 8_zpsb5214370.jpg

ان اعدادوشمار کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوگاجس کے بعدپالیسی سطح کے مذاکرات ہوںگے۔ مذاکرات کی تکمیل کے بعدآئی ایم ایف جائزہ مشن آئندہ ماہ کے پہلے عشرے میںاپنی رپورٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کوپیش کرے گاجس کی روشنی میں آئی ایم ایف بورڈپاکستان کوقرضے کی تیسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔ توقع ہے کہ مارچ کے دوسرے عشرے میں پاکستان کوقرضے کی تیسری قسط مل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں