اسلامی یونیورسٹی کی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کیلیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

ڈگری ان کی امت مسلمہ کی فلاح وبہود،تعلیمی اقدامات، امن اور استحکام کے لیے گراںقدر خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔


Numainda Express February 02, 2014
ڈگری ان کی امت مسلمہ کی فلاح وبہود،تعلیمی اقدامات، امن اور استحکام کے لیے گراںقدر خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے9 ویں کانووکیشن کے موقع پرسعودی عرب کے فرمانرواخادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیزکوسیاسیات و تعلقات عامہ میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری دی ہے۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر صدرممنون حسین نے یہ ڈگری شاہ عبداﷲ کے نمائندے، اسلامی یونیورسٹی کے پرو چانسلر، سعودی عرب کی امام محمدبن سعوداسلامی یونیورسٹی کے صدرسلیمان ابن عبداﷲ ابا الخیل نے وصول کی۔ سعودی شاہ کویہ ڈگری ان کی امت مسلمہ کی فلاح وبہود،تعلیمی اقدامات، امن اور استحکام کے لیے گراںقدر خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔

صدر ممنون حسین نے یونیورسٹی کے بورڈآف گورنرز، ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اورصدرڈاکٹراحمدیوسف الدریویش کی تجویزکے بعدشاہ عبداﷲ کواعزازی ڈگری دینے کی منظوری دی۔ اس سے قبل اسلامی یونیورسٹی جنوبی افریقہ کے سابق صدرنیلسن منڈیلا، سابق ملائشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد،عبداﷲ حاجی احمدبداوی، شہزادہ حسن بن طلال اردن اوراکمالدین اوگلو سمیت نامورعالمی رہنمائوںکواعزازی ڈگریاں دے چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں