وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کا مقدمہ 6 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر

وفاق نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتادی تو پاکستان کے مفاد کو نقصان ہوگا، حکمنامہ

وفاق نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتادی تو پاکستان کے مفاد کو نقصان ہوگا، حکمنامہ۔(فوٹو: فائل)

وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وفاق کی پٹیشن پرسترہ ستمبر کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔


حکمنامے کے مطابق وفاق نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتادی تو پاکستان کے مفاد کو نقصان ہوگا۔ ہائی کورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار ابرار خالد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر 23 ستمبرکو ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ مریم نواز کی طرف سے نیا وکیل مقرر ہونے پر التوا کی درخواست کی گئی جسے انصاف کے تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے منظور کیا جاتا ہے، مریم نواز کی اپیل اور اپیل پر جلد فیصلے کیلئے نیب کی متفرق درخواست پر سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی۔

 
Load Next Story