نوازشریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے 12 فروری کو ترکی جائیں گے

رواںسال افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے تناظر میں2007کے بعد سے اب یہ اپنی نوعیت کی 8ویں کانفرنس ہے

نواز شریف ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان اور صدر عبداللہ گل سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف سہ فریقی اجلاس میںشرکت کے لیے12فروری کوترکی روانہ ہونگے جہاںترک صدر،وزیراعظم اورافغان صدرحامدکرزئی سے ملاقات کریں گے۔


رواںسال افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے تناظر میں2007کے بعد سے اب یہ اپنی نوعیت کی 8ویں کانفرنس ہے ۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم 12 فروری کوانقرہ پہنچیں گے،ترک صدرعبداللہ گل کانفرنس کے شرکا کے اعزازمیں اسی روز صدارتی محل میں عشائیہ دیںگے۔اگلی صبح نواز شریف ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان اورصدرعبداللہ گل سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ بعدازاں وہ ترک صدرعبداللہ گل،افغان صدر اورترک وزیراعظم سے مشترکہ اجلاس میں ملاقات کریں گے۔سہ فریقی کانفرنس کے 2اجلاس ہونگے جس کے اختتام پر تینوں سربراہان حکومت مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔کانفرنس کے حوالے سے جب دفترخارجہ سے رابطہ کیاگیا توترجمان نے کہاکہ کانفرنس کے نتیجے کے بارے میںکچھ کہناابھی قبل ازوقت ہے۔نوازشریف اورحامدکرزئی کی دوطرفہ ملاقات کے حوالے سے سوال پرانھوں نے کہا کہ کچھ تفصیلات پرابھی کام کیاجارہا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر ترکی کے ساتھ ترجیحی تجاری معاہدے پردستخط کاامکان ہے۔ترک وزیراعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اس معاہدے کوحتمی شکل دینے کافیصلہ کیاگیاتھا۔کانفرنس کے اختتام پروزیراعظم استنبول جائیں گے جہاں وہ 14فروری کومقامی کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔
Load Next Story