افغان صوبہ ننگرہار میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک

ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، افغان حکام


ویب ڈیسک October 03, 2021
ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، افغان حکام

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے شہر جلال آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں 2 طالبان اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے نائب بلال کریمی کے مطابق جمعہ کے روز بھی کابل میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکہ کے بعد سرچ آپریشن میں داعش کے جنگجوؤں سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد داعش جنگجو مارے گئے تھے اور کچھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ کارروائی میں طالبان اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں