امریکا نے 5سال میں صرف 75 بلین ڈالردیے سینیٹ کمیٹی

افغانستان سے رواں سال امریکی ونیٹو افواج کے انخلا کے بعد1989 کی تاریخ نہیں دہرانی چاہیے، مشاہد حسین


Numainda Express February 02, 2014
افغانستان سے رواں سال امریکی ونیٹو افواج کے انخلا کے بعد1989 کی تاریخ نہیں دہرانی چاہیے، مشاہد حسین ۔فوٹو: ایکسپریس/فائل

DIAMER: سینیٹ دفاعی کمیٹی کے وفدنے سینیٹر مشاہدحسین سیدکی قیادت میں برسلزمیں نیٹوکے ہیڈکوارٹرزکادورہ کیااورنیٹوکے ڈپٹی سیکریٹری جنرل الیگزنڈرور شبوسے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

وفدکے سربراہ مشاہد حسین نے کہاکہ مغربی قوتوں کوافغانستان کے حوالے سے کنفیوژن پرمبنی پالیسی ختم کردینی چاہیے اورافغانستان سے رواں سال امریکی ونیٹو افواج کے انخلا کے بعد1989 کی تاریخ نہیں دہرانی چاہیے، انھوں نے امریکا اورروس سمیت افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کی خطے میں قیام امن کے حوالے سے کاوشوں میں شمولیت پر اظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے قیام پر زور دیا۔ادھرپاکستان کی علاقائی سیکیورٹی کو لاحق خطرات کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں مشاہد نے عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو مزیدحمایت کی فراہمی پر زوردیتے ہوئے کہاکہ امریکا افغانستان میں10 ارب ڈالرزماہانہ خرچ کر رہا ہے جبکہ پاکستان کے لیے 5 سال میں صرف 7.5ارب ڈالرزمختص کیے گئے۔

دریں اثنا یورپی پارلیمنٹ کے وفدسے ملاقات میںمشاہدحسین نے پاکستان کوجی ایس پی پلس کادرجہ دیے جانے پر یورپی پارلیمنٹ کا شکریہ کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ یورپ کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ سے ترقی وخوشحالی کے وسیع مواقع میسرآئینگے،چوہدری شجاعت،صابرعلی بلوچ،حاجی عدیل اور سحر کامران پر مشتمل وفدنے یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرزاوریورپی پارلیمنٹ کے دورے کے دوران پیٹر یافلور نمائندہ خصوصی برائے سینٹرل ایشیااورمائیکل گاہلرہیڈآف یورپی یونین الیکشن آبزرورزمشن سمیت دیگر شخصیات سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں